مہاراشٹر جھکے گا نہیں ، باپ بیٹا جائیں گے جیل ، سنجے راوت کابی جے پی لیڈر پر نشانہ

   

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر کرت سومیا کو نشانہ بنایا۔ کریٹ سومیا کے بیٹے نیل سومیا کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باپ بیٹے کی جوڑی کو گرفتار کیا جائے گا۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ باپ بیٹا جیل جائیں گے ، اس کے علاوہ مرکزی ایجنسی کے تین افسران اور ان کے وصولی ایجنٹ بھی جیل جائیں گے، مہاراشٹر جھکے گا نہیں ۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سنجے راوت نے سوال اٹھایا تھا کہ پال گھر کے ویور میں نیرو ڈویلپرس میں 260 کروڑ روپئے کس نے لگائے تھے۔ کیا نکاج گرینول پروجیکٹ میں نیل سومیا (کرٹ سومیا کا بیٹا) اور میدھا سومیا (کریٹ سومیا کی بیوی) ڈائریکٹر ہیں اور ای ڈی کے کون سے ڈائریکٹر نے اس پروجیکٹ میں بے نامی سرمایہ کاری کی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ دن پہلے سنجے راوت نے اپنے شیو سینا بھون میں پریس کانفرنس کی تھی