مہاراشٹر سیلاب زدگان کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے جنگی پیمانے پر ریلیف کا کام جاری

,

   

مہاراشٹرمیں مسلسل طوفانی بارش سے سیلاب کی تباہ کاری بھیانک شکل اختیارکرگئی ہے۔ لاتعداد جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔ گاؤں کے گاؤں بستی کی بستی پانی میں ڈوب چکی ہے، مکانوں کے ساتھ ساتھ دیگر املاک خاص طورپر فصلوں کو سیلاب کا پانی نگل چکا ہے۔ رتنا گیری اور رائے گڑھ کے علاوہ مہاڈ، چپلون اور اس کے مضافاتی علاقے بھی بری طرح متاثر ہیں۔ ان تمام متاثرہ علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی جانب سے ریلیف کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تعاون سے گیارہ بستیوں، لاڈولی، برواڈیہہ، برواڈیہہ واڑی، ساتھری گیتا، کس گاؤں، سواد، وادے، کاملا، ادلے گاؤں اور مہاڈ شہرکے محلوں، پانساری محلہ، دیشمکھ محلہ، کناتاری محلہ، کارکھنڈ، کاکرتلہ، کوٹ علی، سریکر علی، کاجل پورہ، دنگر، سالی واڑہ ناکا، نوانگر، ویلکم علی کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی بلاتفریق مذہب وملت تمام متاثرین کو ریلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طرح طرح کی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔