مہاراشٹر یونٹ کے کانگریس صدر مستعفی ہونے تیار: پٹولے

   

ناگپور: کانگریس مہاراشٹر یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے منگل کو کہا کہ انہوں نے اس عہدے سے مستعفی ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اب پارٹی ہائی کمان اس پر فیصلہ کرے گی۔ ودھان بھون کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اب تک کی بدترین شکست کے بعد، پارٹی ذرائع نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کے سینئر رہنما نے مرکزی قیادت سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں تنظیمی عہدے کی ذمہ داری سے فارغ کر دیں۔تاہم، پٹول نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا اور افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔پٹولے نے کہا کہ کانگریس مہاراشٹر کے انچارج منگل کی شام شہر پہنچیں گے اور پارٹی لیڈر ریاستی اسمبلی میں منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کے عہدے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں پٹول نے کہا کہ میں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان اس پر فیصلہ کرے گی۔