مہارشٹرا۔بھیونڈی میں عمارت کے گرانے سے 10کی موت‘ 11کو بچایاگیا

,

   

مذکورہ 43سالہ عمارت کے گر جانے کے بعد سے دس کے قریب لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ لاحق ہے

تھانے۔پولیس کے بموجب پیر کے روز مہارشٹرا کے بھیونڈے ٹاؤن میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کی وجہہ سے سات بچے اور دیگر تین کی موت ہوگئی ہے اور11لوگ بشمول ایک چارسال کے بچے کو بچالیاگیاہے۔

مذکورہ 43سالہ عمارت کے گر جانے کے بعد سے دس کے قریب لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ لاحق ہے‘پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلاشی مہم جاری ہے۔

مجالس مقامی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ مرنے والوں میں ایک دوسال کا معصوم بھی ہے۔

تھانے کے ڈی آر ایف اہلکاروں کو عبید قریشی کو ملبے سے کھینچتے او رپانی پلاتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ تھانے سے 10کیلومیٹر کے فاصلے پر برقی فراہم کرنا والا ٹاؤن بھیونڈی ہے۔

ایک عہدیدار کاکہنا ہے کہ اس عمارت میں 40فلیٹس تھے جس میں 150کے قریب لوگ رہ رہے تھے۔مجالس مقامی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ دھامنکر ناکہ کے قریب میں ناپولی پٹیل کمپاونڈ پر ایک عمارت اس وقت مہند م ہوگئی جب لوگ محو خواب تھے۔

این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ این ڈی آر ایف ڈی جی ایس این پردھان نے کہاکہ مذکورہ ٹیم ملبے میں پھنسے لوگو ں کی تلاش کے لئے کانان اسکواڈ کا استعمال کررہے ہیں۔

تھانے میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے کہاکہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے اور اس میں رہنے والے کئی ملبے میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ عمارت میں بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کی خستہ حال عمارتوں کی فہرست میں شامل نہیں تھی۔

ایک عینی شاہد نے کہاکہ مکین عمارت کے مہندم ہونے کے ساتھ ہی موقع پرپہنچے اور کچھ لوگوں کو ملنے سے کھینچ کر نکالا۔

عہدیدار نے کہاکہ علاقے میں برقی کی سربراہی مسدود کردی گئی ہے اور احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں بھرتی کرایاگیاہے