کانگریس لیڈر عمران پرتاب گڑھی کی جیت کا اعلان
ممبئی۔ شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے ہفتہ کے روز شیو سینا رکن اسمبلی سوہاں کانڈے کے ڈالے گئے ووٹ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کئے جانے کے اقدام پر اپنے موقف کی وضاحت کی اوربی جے پی کی تائید کا الیکشن کمیشن پر الزام لگایاہے۔
راؤت نے رپورٹرس کو بتایاکہ”الیکشن کمیشن نے ہمارے ایک ووٹ کو نااہل قررادیا۔ ہم نے دو ووٹوں پر اعتراض جتایا مگر اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ان (بی جے پی) کی حمایت کی ہے“۔
وہیں کانگریس لیڈر عمران پرتاب گڑھی کی جیت کا اعلان کیا گیا اور دوسرے امیدواروں کی سبقت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ پرتاب گڑھی نے کہاکہ ”شیو سینا کے سنجے راؤت اور این سی پی کے پرافل پٹیل کے ساتھ ساتھ میں جیت گیاہوں۔
میں اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ ہم افسوس ہے کہ (مہا وکاس اگھاڑی) کے چوتھے امیدوار سنجے پوار جیت نہیں سکے ہیں“۔ ہریانہ او رمہارشٹرا میں شکایت اور جوابی شکایت ملنے کے بعد الیکشن انتظامیہ نے کچھ وقت کے لئے ووٹوں کی گنتی پر روک لگادی تھی
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی
اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے جمعہ کے روز برسراقتدار ایم وی اے کے تین اراکین اسمبلی کے خلاف مہارشٹرا میں راجیہ سبھا انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایاتھااور ریٹرنگ افیسرپر زوردیاتھا کہ ان کے ووٹوں کو نااہل قراردیں۔
بی جے پی کی مانگ تھی کہ این سی پی کے جتیندر اہود‘ کانگریس لیڈر یشوماتی ٹھاکر اور شیو سینا کے سوہاں کانڈے کو نااہل قراردیں۔ مہارشٹرا میں چھ سیٹوں میں سے بی جے پی نے تین سیٹوں پر جیت حاصل کی۔
شیو سینا‘ کانگریس اوراین سی پی نے فی کس ایک سیٹھ پر جیت حاصل کی۔ شیو سینا کے سنجے پوار کو اس الیکشن میں شکست ہوئی ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج
الیکشن چھ سیٹوں کے لئے کرائے گئے‘ جس کے سات امیدوار بشمول تین بی جے پی‘ شیو سینا دو اور نیشنلسٹ کانگریس اور کانگریس کے بالترتیب ایک ایک امیدوار میدان میں تھے۔ بی جے پی کے تمام امیدوار پیو ش گوئل‘ انل بونڈے‘ او ردھنانجئے کو راجیہ سبھا الیکشن میں جیت حاصل ہوئی ہے۔
ایم وی اے کے فاتح سنجے راؤت(شیو سینا) پرافل پٹیل(این سی پی) او رعمران پرتاب گڑھی (کانگریس) رہے ہیں۔ شام 4بجے کے قریب اعلان کردیہ نتائج میں بڑی مایوسی سینا کے دوسرے امیدوار کو مذکورہ انتخابات میں سنجے پوار کی شکست ہے ’جس سے ایم وی اے سکتہ میں ہے۔