پولیس کا کہناہے کہ کیڈاری کے پسماندگان میں اس کی ماں‘ بیوی اوردوبچے ہیں۔ اس کے آخری رسومات اتوار کی رات کو انجام دئے گئے ہیں۔
پونا۔ اتوار کے روز پونا ایک تالاب میں مبینہ ڈوب کر ایک 45سالہ کسان نے اپنی جان دیدی‘ اور ایک خودکش نوٹ چھوڑا ہے جس میں اس کی موت کاذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کوٹہرایاگیاہے۔
انڈین ایکسپرس کی نیوز کے بموجب پولیس نے متوفی کی شناخت جونار تعلقہ میں وڈگام گاؤ ں کے ساکن دسرتھ لکشمن کیڈری کے طو رپر کی ہے۔
کیڈری کے تحریر کردہ ایک خودکش نوٹ جس میں اس نے فصلوں پر ایم ایس پی سے عدم دستیابی اور قرض کی بازیابی کرنے والے ایجنٹوں ہاتھوں ہراسانی کے متعلق بات کی ہے۔
کیڈاری نے لکھا کہ ”ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں‘ قرض دینے والے انتظا ر کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم کریں کیا؟بازار میں پیاز لے جانے ہمارے برداشت سے باہر ہے۔
مودی صاحب آپ صرف اپنے بارے میں سونچتے ہیں۔ پیدوار پر ضامن رقم آپ کو فراہم کرنا چاہئے۔ زراعت پر قابو رکھنے کے لئے آپ اہل نہیں ہیں۔ ہم کسان کریں کیا؟ قرض دینے والے دھمکا رہے ہیں اور کواپرٹیو سوسائٹی عہدیدار ذلیل کررہے ہیں۔
انصاف کے لئے ہم کہاں جائیں؟۔آپ کی عدم کاروائی کی وجہہ سے میں آج خودکشی کرنے کے لئے مجبورہوگیاہوں۔ مہربانی کرکے ہمیں ہماری فصلوں کی قیمتیں دیں‘ جو ہمارا حق ہے“۔
کیڈری نے مہارشٹرا حکومت اورمرکزی حکومت پر بھی کویڈ وباء اور بھاری بارش کی وجہہ سے نقصانات سے مقابلہ کررہے کسانوں کی حالت زار کو نظر انداز کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔
انہوں نے ایم ایس پی کی مانگ اورنریندر مودی کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔الپیٹا پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ کیڈری کی موت کی وجہہ کی تصدیق کے لئے ایک تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ کیڈاری کے پسماندگان میں اس کی ماں‘ بیوی اوردوبچے ہیں۔ اس کے آخری رسومات اتوار کی رات کو انجام دئے گئے ہیں۔