مہارشٹرا کے وزیر۔ آکسیجن کی سپلائی کے لئے مرکز کے پیر پکڑنے کو بھی تیارہوں

,

   

کویڈ19ٹیکہ‘ ریمڈیسوار انجکشن اور آکسیجن کی سربراہی پر مرکز کے ساتھ مذکورہ مہارشٹرا حکومت جس کو شیو سینا‘ این سی پی اور کانگریس چلارہے ہیں کا جھگڑا چل رہا ہے


ممبئی۔ کویڈ19کے معاملے میں شدید اضافہ کے پیش نظر مہارشٹرا حکومت کو درپیش آکسیجن کی شدید قلت کے ساتھ جمعرات کے روز ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہاکہ مذکورہ حکومت زندگی بچانے والے گیس کی درکار سربراہی میں مدد کے لئے ضرورت پڑتی ہے تو مرکزکے پیر پکڑنے تک کے لئے بھی تیار ہے۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ”ریاستی حکومت عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے ہر وہ کام کررہی ہے جس کی ضرورت ہے۔ ہم بہت در دمندانہ اپیل بھی کی اور یہاں تک میڈیکل آکسیجن کی درکار مقدار کے لئے مرکز کے پیر پکڑنے تک کو تیار ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”ریاستوں کو آکسیجن کی سربراہی کے حقوق مرکزحکومت کے پاس ہیں۔ انہیں اپنے حقوق پر عمل کرتے ہوئے مہارشٹرا کے لئے مزید آکسیجن کی سربراہی کو یقینی بنانا چاہئے“۔

ٹوپے نے مزید کہاکہ”آکسیجن ٹینکرس کو گرین کوریڈار کی فراہمی کو مرکز یقینی بنائے تاکہ فوری طور پر وہ پہنچ سکے“۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”میں مرکز سے یہ درخواست بار بار کررہاہوں“۔کویڈ19ٹیکہ‘ ریمڈیسوار انجکشن اور آکسیجن کی سربراہی پر مرکز کے ساتھ مذکورہ مہارشٹرا حکومت جس کو شیو سینا‘ این سی پی اور کانگریس چلارہے ہیں کا جھگڑا چل رہا ہے۔

بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر ریاست کے ساتھ سوتیلہ سلوک کا بھی ریاست نے الزام لگایاہے۔ کویڈ 19کے معاملات او راموات میں مہارشٹرا ملک کی سب سے متاثرہ ریاستوں میں شامل ہے۔