پریاگ راج : مونالیزا بھونسلے ایک خوب صورت اور اسمارٹ لڑکی ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ میں ان کے ہر طرف چرچے ہیں اور انہیں مہاکمبھ کی مونالیزا کا خطاب دیا گیا ہے ۔ مونالیزا دنیا کی اس مشہور پنٹنگ کا نام ہے جو مشہور مصور لیونارڈ ڈاونچی نے بنائی تھی جو اپنی ہلکی سی مسکراہٹ کیلئے مشہور ہے ۔ 16 سالہ مونالیزا بھونسلے نے اپنی اداؤں سے وہاں آنے والے لوگوں کا دل جیت لیا ہے جو وہاں پھول بیچتی نظر آتی ہے اور اب انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچارہی ہے ۔ اپنی خوبصورتی کے باعث مہاکمبھ میں آنے والے کروڑہا افراد کی اس نے توجہ حاصل کرلی اور سوشیل میڈیا صارفین میں مونالیزا کی خوبصورتی و مسکراہٹ وائرل ہوگئی ہے ۔ وہاں آنے والے لوگ اس سے پھول کم خریدتے ہیں اور سیلفی لینے کی خواہش زیادہ ظاہر کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پھول کا کاروبار متاثر ہورہا ہے اور مونالیزا کے والد کو یہ بات پسند نہیں آرہی ہے کہ لوگ پھول خریدنے کی بجائے اس کی بیٹی کے ساتھ سیلفیاں لیں ۔ لہذا اس کے والد نے فی الحال اپنی بیٹی مونالیزا بھونسلے کو دوبارہ اندور بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔۔