لکھنؤ :اترپردیش پولیس نے پریاگ راج مہاکمبھ میں خواتین کے اسنا ن یعنی نہانے کی فحش ویڈیوز پوسٹ کرنے اور فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتر پردیش کے ڈی جی پی کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر مہا کمبھ سے متعلق قابل اعتراض پوسٹس اور افواہیں پھیلانے والوں کی مسلسل نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ میڈیا کی خبر کے بعد دو معاملات میں کیس درج کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میں انسٹاگرام اکاؤنٹ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ اس اکاونٹ سے خواتین اسنان کرنے والوں کی فحش ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی تھیں۔ دوسرے کیس میں ٹیلی گرام چینل سی سی ٹی وی چینل 11 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس چینل پر خواتین نہانے والوں کی ویڈیوز مختلف قیمتوں پر دستیاب کی جا رہی تھیں۔