مہتاب حسین بی جے پی میں شامل، اگلے روز دستبردار

,

   

کولکاتا : مغربی بنگال کے مشہور فٹبالر جنھوں نے انڈین ٹیم کے لئے کھیلا ہے، وہ بی جے پی میں شامل تو ہوگئے لیکن اندرون 24 گھنٹے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اُنھوں نے کہاکہ اب اُن کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ اِس فیصلے کے لئے اُنھیں کسی نے مجبور نہیں کیا، یہ اُن کا بالکلیہ شخصی فیصلہ ہے کہ سیاست سے دور ہی رہا جائے۔ تاہم اُنھوں نے اتنا اشارہ ضرور دیا کہ سیاست میں شامل ہونے کے اُن کے فیصلے پر اُن کی فیملی اور دوست اور دیگر حامی بہت ناراض اور افسردہ ہوگئے تھے۔