مہرولی قتل۔آفتاب پونا والا کی عدالتی تحویل میں 14دنوں میں توسیع

,

   

پوناوالا‘ جس نے اپنی ساتھی شاردھا کا 18مئی کے روز قتل کیا پھر اس کی نعش کے 35تکڑے کئے‘ جو فی الحال تہاڑ جیل میں ہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ ساکت عدالت نے جمعہ کے روز آفتاب امین پونا والا کی عدالتی تحویل میں 14دنوں کا اس وقت اضافہ کردیاجب دیلی پولیس نے شاردھا والکر کے قتل معاملے کی تحقیقات میں پیش رفت او راور توسیع کی درخواست دائر کی تھی۔

پوناوالا‘ جس نے اپنی ساتھی شاردھا کا 18مئی کے روز قتل کیا پھر اس کی نعش کے 35تکڑے کئے‘ جو فی الحال تہاڑ جیل میں ہے۔نومبر 26کے روز آفتاب کوعدالت نے 13دنوں کی ایک عدالتی تحویل میں بھیجا تھا۔

پونا والا کانارکو ٹسٹ 2ڈسمبرکے روز پورا ہوا‘ جو جیل کے اندر فارنسک سائنس لیباریٹری کے عہدیداروں نے انجام دیاتھا۔

حالانکہ عدالت میں نارکوٹسٹ میں کیاگیااقبال جرم قابل قبور نہیں ہے‘ اس سے ثابت یہ ہوتا ہے کہ جانچ صحیح سمت گامزن ہے۔

نارکو اورپالی گرافی میں ہونے والے انکشافات عدالت میں قابل تسلیم نہیں ہیں۔ اس قسم کے جانچ سے دہلی پولیس کوشواہد اکٹھا کرنے میں صرف مدد ملے گی اور اس کو خاطی قراردینے کے استغاثہ کے پاس امکانات بڑھ جاتے ہیں