مہلوک ماؤسٹوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے دو خواتین کے بشمول تین مبینہ ماوسٹوں کی پولیس انکاونٹر میں ہلاکت پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں ماویسٹ بھدرادری ، کتہ گوڑم ضلع میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے تھے ۔ ریاستی حکومت نے ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل سے تعلق رکھنے والے فارنیسک ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی اجازت دی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کی پوری کارروائی کی ویڈیو گرافی اور تصاویر بھی لئے جائیں گیں ۔ بنچ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سربمہر لفافے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ تلنگانہ سیول لبرٹیز کمیٹی کے صدر پروفیسر گڈم لکشمن نے یہ درخواست داخل کی تھی اور پولیس کے خلاف کیس درج کرنے کی اپیل کی تھی ۔