مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گھومنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گھومنے والے 2 افراد کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 خنجر، 5 اسٹک ، ایک موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ والی، 2 موبائیل فون ضبط کرلیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق44 سالہ حسین بن صلاح عولگی ساکن عثمان نگر، 32 سالہ شیخ افروز ساکن وادی مصطفی کالونی، 30 سالہ واجد الدین صدیقی ساکن جل پلی، 24 سالہ شیخ عبدل ساکن ناندیڑ اور19 سالہ شیخ چھوٹو ساکن ناندیڑ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ کل رات جل پلی علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران ایک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکا گیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس گاڑی سے ہتھیار برآمد ہوئے۔ع