کولکاتا،21 ستمبر (آئی اے این ایس) ترنمول کانگریس کی لوک سبھا رکن مہوا موئترا نے مبینہ طور پر ان پر انڈے پھینکے جانے کے معاملے میں نادیہ ضلع پولیس پر کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جسٹس سوگتا بھٹاچاریہ کی یک رکنی بنچ نے ان کی عرضی منظورکرتے ہوئے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی اور ہدایت دی کہ معاملے کی سماعت مقررہ کاز لسٹ کے مطابق کی جائے۔واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب کرشن نگر لوک سبھا حلقے کی رکن محوا موئترا تیحتہ میں ایک پارٹی اجلاس سے واپس جارہی تھیں۔ موئترا نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی کے عہدیداروں نے انڈے پھینکے۔