مہیندرا ایکول سینٹرل میں بی ٹیک 4 سالہ کورس کی پیشکش، پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے 10مئی تک رجسٹریشن

   

حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) مہیندرا ایکول سینٹرل (MEC) نے تعلیمی سال 2019-23 کے دوران حیدرآباد میں واقع اپنے کیمپس میں 4 سالہ بی ٹیک پروگرام میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ نے جملہ 240 نشستوں پر داخلے کا پیشکش کیا جن میں 60 بعض مخصوص کورسیس جیسے کمپیوٹر سائینس، انجینئرنگ، الیکٹریکل، الیکٹرانکس انجینئرنگ، میکانیکل انجینئر اور سیول انجینئرنگ کے شعبہ جات سے متعلق ہیں۔ انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل قابلیت رکھنے والے طلباء جنہوں نے تمام مضامین میں 60فیصد نشانات حاصل کئے ہوں یا بورڈ اور اس کے دوسرے منظورہ بورڈ سے مساوی رینک حاصل کرچکے ہوں وہ داخلے کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ داخلے JEEmain-2019 کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ امیدوار JEE اڈوانس 2019 میں حصہ لینے کے اہل ہوں۔