میئر لندن صادق خان کے سیکوریٹی افسر نے بہت بڑی غلطی کردی

   

لندن ۔ 4 اپریل (ایجنسیز) لندن کے میئر صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئر کی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور بیگ قبضے میں لے لیا۔ میٹ پولیس نے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔ میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سنگین غلطی ہے، فورس یقینی بنائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکوریٹی خدشات کے پیشِ نظر میئر لندن کو 2017ء سے پولیس سیکوریٹی حاصل ہے۔