میانمار زلزلہ، مہلوکین میں پانچ چینی شہری بھی تھے

   

ینگون: میانمار میں آنے والے طاقتور زلزلے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ چینی شہری شامل ہیں اور 13 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔میانمار میں چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہیکہ میانمار میں آنے والے طاقتور زلزلے میں پانچ چینی شہری ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ میانمار ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق 7.9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,145 ہوگئی ہے۔