میانمار میں فوج نے مشہور کامیڈین کو گرفتار کرلیا

   

یانگون :میانمار کے فوجی حکام نے حکومت پر تنقید کرنے والے ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا ہے۔ منگل کو سکیورٹی فورسز نے ملک کے مایہ ناز کامیڈین زرگارنر کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ ساٹھ سالہ زرگارنر کا شمار ملک میں طنز و مزاح کی سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ حکام نے ان پر فوجی حکومت کے خلاف لوگوں کو مظاہروں پر اْکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ حکومت نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران آرٹ، فلم اور تھیٹر کی سو کے قریب شخصیات کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔