میانمار کی بغاوت غیر ارادی طور پر ایروبکس ٹریٹی کے کیمرہ میں قید۔ ویڈیو

,

   

نیاپڈو۔ایک عورت جو ایروبکس کی پیشکش میں مصروف تھی غیرارادی طور پر اس کے کیمرہ میں میانمار کی بغاوت قید ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں سڑک پر گشت کرتے ہوئے قافلے کے مناظر قید ہوگئے۔

گارڈائن میں شائع خبر کے بموجب میانمار کی درالحکومت نیاپڈو کا یہ ویڈیوہے۔ ویڈیومیں دیکھائی دینے والی خاتون کی شناخت کھانگ ہنن وائی کے طور پر ہوئی ہے

میانمار میں فوجی بغاوت
میانمار کی فوج نے پیر کی صبح بغاوت کا آغاز کیا جس میں اسٹیٹ کونسلر اور صدر وین مائنٹ اور دیگر این ایل ڈی قائدین کو تحویل میں لے لیاہے۔ نومبر میں ہوئے عام انتخابات کے انعقاد کے بعد حکومت اور فوج کے درمیان جاری کشیدگی کے کچھ دنوں کے بعد یہ فوجی بغاوت رونما ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے بموجب سان سوئی کائی کی زیر قیادت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے مذکورہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کا دعوی کیاہے اور 80سیٹوں پر اپنا قبضہ جمالیا۔

تاہم فوج اور کچھ سیاسی جماعتوں نے نتائج پر اعتراض جتایا اور الزام لگایاکہ ان انتخابات میں بدعنوانیوں کا سہارا لیاگیاہے۔آنگ سانگ سوکی پر غیر قانونی طریقے سے والکیز ٹاکیز کی غیر قانونی درآمد کا الزام لگایاگیاہے۔

میانماری کی فوجی بغاوت کے کچھ دنوں بعد مذکورہ پولیس نے چہارشنبہ کے روز اسٹیٹ کونسلر آنگ سانگ سوکی پر ”غیر قانونی“ طریقے سے کم از کم 10والکی ٹاکیز برآمد کرنے کا الزام لگایاہے

پولیس کی اس کاروائی کے متعلق نیو یارک ٹائمز نے شائع کیاہے کہ آنگ سانگ سوکی کی این ایل ڈی پارٹی کے ایک اہلکار نے بھی پولیس جانب سے الزامات لگائے جانے کی تصدیق کی ہے