میاں بیوی کے جھگڑے، دو خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے ایک اور شوہر سے جھگڑے کے بعد دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات مشیر آباد اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے۔ مشیر آباد پولیس کے مطابق 27 سالہ رجیتا جو رام گھر علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی، اس خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ رجیتا کو اس کے شوہر راجو کی جانب سے زائد جہیز کے لئے شدید ہراسانی اور اذیت رسانی کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر رجیتا نے خودکشی کرلی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 27 سالہ پورنما جو ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن شخص اجے کمار کی بیوی تھی جس کا تعلق چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے۔ پورنما اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور کل شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع