دبئی۔ ہندوستان کی ونڈے ٹیم کی کپتان میتھالی راج منگل کو اعلان کردہ آئی سی سی خواتین کی ونڈے پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی کے فرق کو ختم کرتے ہوئے بیٹرس کے لیے ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ میتھالی نے جنوبی افریقی بیٹر لیزیل لی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اب 731 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ ہندوستانی کھلاڑی 738 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ جبکہ اوپنر سمرتی مندنا رینکنگ میں 710 پوائنٹس کے ساتھ اپنا چھٹا مقام برقرار رکھا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے چار میچوں کے پہلے دو میچوں میں عمدہ کارکردگی کے بعد بولروں کی تازہ ترین درجہ بندی میں چار درجے ترقی کر کے 11ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ہندوستان کی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی اس زمرے میں آسٹریلیا کی جیس جوناسن کے پیچھے اپنے نمبر 2 پر برقرار ہیں۔ میتھیوز جنہوں نے دونوں میچوں میں دو دو وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رینک والی بولر ہیں، دوسری آف اسپنر انیسہ محمد 25 ویں اور شکیرا سیلمان 26 ویں نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر شمیلیا کونیل دومیچوں میں تین وکٹیں لینے کے بعد نو درجے ترقی کرتے ہوئے 29 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کپتان سن لوئس سات درجے ترقی کر کے بولروں میں مشترکہ 34 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں اور بیٹنگ کی فہرست میں دو درجے ترقی کر کے 44 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی تبدیلیاں ہیں اور جنوبی افریقہ کی ماریزان کپپ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے بعد تیسرے نمبر پرآگئی ہیں۔ انگلینڈ کی نیٹ سکیور اور آسٹریلیا کی ایلی پیری پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی چیڈین نیشن (پانچ درجے اوپر پہنچ کر 51 ویں نمبر پر) اور جنوبی افریقہ کے اوپنر ٹازمین برٹس (25 درجے اوپر پہنچ کر 64 ویں نمبر پر) تازہ ترین بیٹرس کی فہرست میں آگے بڑھنے والی کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ کیونکہ میزیں نے اکتوبر 2019 سے ونڈے نہیں کھیلا ہے اور ایک بار پھر ونڈے کھیلنے کے لئے واپسی کریں گے اور امید ہے کہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ بہتر مظاہرہ کریں گی۔
آرچر کی آئی پی ایل میں واپسی
ممبئی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی میں واپسی کی ہے ۔کرک بزکے مطابق آرچر نے بنگلورو میں 12 اور 13 فروری کو ہونے والی میگا نیلامی کے لیے اپنا نام درج کروایا ہے ، جس کی تصدیق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو فرنچائزز سے کی۔ آرچر نے خودکی بنیادی قیمت2 کروڑ روپے رکھی ہے ۔ تاہم بی سی سی آئی نے تمام فرنچائزز پر واضح کردیا ہے کہ اس سال کے آئی پی ایل میں 26 سالہ فاسٹ بولرکی شرکت ان کی موجودہ فٹنس کی حالت کو دیکھتے ہوئے غیر یقینی ہے ۔ ان کا نام نیلامی میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ ان کا 2023 اور2024 کے سیزن میں کھیلنا یقینی ہے ۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فرنچائزز کو 44 نئے ناموں کی فہرست فراہم کروانے کے لیے ایک خط لکھا ہے ، جنہیں فرنچائزیوں کی درخواست پر نیلامی رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے ۔اس وقت سب کی نظریں نیلامی پر مرکوز ہیں۔