میدان نے بڑے میاں چھوٹے میاں کو پیچھے چھوڑدیا

   

ممبئی ۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلمیں کمائی کے لیے ترس رہی ہیں۔ اب نئے ہفتے کی فلمیں بھی آچکی ہیں۔ ایسے میں ان فلموں کی کمائی پر اور بھی منفی اثر پڑسکتا ہے۔گزشتہ 2 دنوں میں ایک تبدیلی نظرآرہی ہے۔ اجے دیوگن کی فلم میدان کا باکس آفس کلیکشن اکشے کمارکی بڑے میاں چھوٹے میاں کو پیچھے چھوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں فلموں کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمارآگئے ہیں۔ اکشے کمار کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمارآگئے ہیں۔300 کروڑ کے بجٹ سے بنی یہ فلم ویک اینڈ میں بھی کچھ خاص نہیں کر رہی ہے اور اب شائقین پر اس فلم کی جوگرفت تھی وہ بھی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کا سیدھا فائدہ اجے دیوگن کی فلم میدان کو پہنچ رہا ہے اور فلم نے 11ویں دن اتوارکو 2.50کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ۔ب فلم کا کل کلیکشن 55.55 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ فلم میدان کی بات کریں تو یہ فلم اب آہستہ آہستہ سینما گھروں میں مقبول ہورہی ہے۔ اس وقت اس فلم کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ فلم ایک دن کی کمائی کے معاملے میں اکشے کمار سے پیچھے تھی، وہیں اب اس فلم کی کمائی نے اکشے کمارکی بڑے میاں چھوٹے میاں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ فلم نے11ویں دن 3.25کروڑ روپے کمائے۔