انڈین ویلز : ڈانیل میدویدیف نے تھامس مشاک کو بی این پی پریباس اوپن کے سکنڈ راؤنڈ میں 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ یہ عالمی نمبر 1 بننے کے بعد روسی اسٹار کا پہلا ٹورنمنٹ ہے۔ میدویدیف نے اپنے چیک حریف کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا اور ایک گھنٹہ سے کچھ زائد میں تیزی سے میچ ختم کیا۔ دوسری طرف رافیل نڈال کو انڈین ویلز میں اپنے چوتھے ٹائٹل کی کوشش میں محنت کرنا پڑا۔ نڈال نے سیباسشن کوردا کو 6-2، 1-6، 7-6 (3) سے ہرایا۔ نڈال تیسرے سٹ میں 5-2 سے پچھڑ گئے تھے۔