میدک ایکسپو سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی میں فرنیچر فیر کا آغاز

   

حیدرآباد /18 مئی ( پریس نوٹ ) گھریلو اور تجارتی اغراض کیلئے فرنیچر فیر کا میدان ایکسپو سنٹر ، متصل میٹل چارمینار ، ہائی ٹیک سمی مین روڈ حیدرآباد پر 19 تا 23 مئی جاری رہے گا ۔ ایک ہی چھت تلے 15000 مربع فٹ پر پھیلے اس ایکسپو سنٹر میں فرنیچر ڈیزائنرس اور میکر خصوصی طرز کے فرنیچر سے روشناس کرائیں گے ۔ یہاں پر بے مثال عصری فرنیچر انٹرئیر ڈیکوریٹنس اور ہزاروں ماڈلس کے صوفہ سیٹس ، ڈائننگ ٹیبلس ، بیڈ روم یونٹس ، دفتری فرنیچر ، ماڈیولر کچن یونٹس اور ریکلائزیشنس دستیاب ہیں ۔ علاوہ ازیں قالینوں اور نمدوں ، میٹریسیس اور پفس ، آہنی فرنیچر ، پینٹنگس اور واٹر فاونٹیشنس ، بچوں کے فرنیچر ، پلینکٹس اور بنک بیڈس اور گزیبوز ، دیواری نقش اور دیگر فن پاروں کو بھی نمائش پر رکھا جائے گا ۔