میدک۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے پیر کے روز میدک شہر اور رامائم پیٹ منڈل کے مختلف علاقوں میں منعقدہ ترقیاتی، فلاحی اور سماجی پروگراموں میں شرکت کی۔میدک شہر میں انہوں نے ویبھوم کپڑوں کے شوروم کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ افتتاحی پروگرام بحیثیت اسپیشل گیسٹ ٹالی ووڈ ہیروئین فاریہ عبداللہ کی بھی شرکت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میدک شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میدک کے سری سائی بالاجی گارڈن میں رجک سنگھم کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ برادری کے مسائل متعلقہ حکام کے علم میں لاتے ہوئے ان کے حل کے لیے کوشش کی جائے گی اور مستحق افراد کو سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔اسی دوران رامائم پیٹ منڈل کے کوناپور میں مستحقین میں اسمارٹ راشن کارڈ تقسیم کیے گئے۔ ایم ایل اے نے خواتین سمکھیا بھون کا افتتاح، بور موٹر کا آغاز اور بس اسٹینڈ کے لیے بھومی پوجا میں شرکت کی۔ وینکٹاپورم آر گاؤں میں نوتعمیر شدہ گرام پنچایت بھون کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے اندراماں مکانات کے مستحقین میں پروسیڈنگس تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے نے رامایمپٹ سرکاری ہاسپٹل میں ڈینٹل چیئر کا افتتاح کیا اور ٹی ایس آر ٹی سی یونین کے انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کانگریس سے وابستہ آر ٹی سی ورکرس یونین کی حمایت کا اظہار کیا۔ان پروگراموں میں میدک اور رامایمپٹ میونسپل چیئرمین، وائس چیئرمین،رادھیکا بھوپت راج، نریش گوڑ، دیگر قائدین کونسلرس، محمدفاضل، مئسن بن عبداللہ، زبیر احمد، نسرین بیگم، ہریتانرسنگ، طاہر علی اور دیگر نے شرکت کی۔