میدک میں وداعی تقریب کا انعقاد

   

میدک ۔ ضلع میدک ایس پی دفتر کے کنٹرول روم میں بحیثیت سب انسپکٹر پولیس برسر خدمت مسٹر وینکٹ کی 30 ستمبر کو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش پر دفتر ایس پی میں ایڈیشنل ایس پی ناگراج کی صدارت میں سبکدوش ہونے والے پولیس آفیسر وینکٹ راؤ کے اعزاز میں وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مسٹر ناگراج ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ مسٹر وینکٹ راؤ 36 سالہ خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں ۔ ان کا تقرر 1984 میں بحیثیت پولیس اہلکار عمل میں آیا تھا ۔ اس موقع پر انہیں شال پوشی اور مومنٹو پیش کرنے کے علاوہ ریٹائرڈمنٹ بنیفٹس کے تمام دستاویزات بھی حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ الطاف بھی موجود تھے ۔

اقلیتی اقامتی اسکول مٹ پلی کے طلبہ کو آن لائین کلاسیس میں دشواری
مٹ پلی ۔ اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی مضمون انگلش کے شراون سر نے بتایا کہ طلباء کیلئے آن لائین کلاسیس میں دشواریوں کے باوجود بعض طلباء اپنے روز زمرہ امور کی انجام دہی کے دوران بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت ہشتم کا لڑکا محمد محمود علی اپنے کھتی باڑی امور میں ہاتھ بٹاتے ہوئے فون کی سہولت سے بڑھنے میں مصروف پایا گیا ۔ ایسے کئی طلباء استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اولیاء طلباء سے خواہش کی ہے کہ طلباء پر خصوصی توجہ دہانی کریں اور ان کے قیمتی اوقات کا صحیح استعمال کروائیں تاکہ لاک ڈاؤن مرحلہ سے انہیں نقصانات نہ ہوں ۔