میدک میں گھر گھر کانگریس پروگرام کا انعقاد

   

میدک /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع میدک کانگریس پارٹی مسٹر کے تروپتی ریڈی کی صدارت و قیادت میں حلقہ اسمبلی میدک کے منڈل چنا شنکرم پیٹ کے دیہاتوں میں آغاز کی گئی ۔ عزت نفس یاترا کے تحت گھر گھر کانگریس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ان کے ہمراہ صدر منڈل کانگریس مسٹر پوتراج رمنا ، سریمان ریڈی ، انجا گوڑ ، سریکانت وینکٹیش گوڑ پوچیا ، پی رامچندر گوڑ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کی پالیسیوں سے واقف کروایا ۔ مسٹر تروپتی ریڈی نے کہا کہ ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی اپنے 9 سالہ دور میں میدک کو ترقی کے بجائے تنزلی کے طرف کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ٹاون میں موجود وائلڈ لائف سرکل دفتر کو سدی پیٹ منتقل کردیا گیا ۔ گرلس ڈگری کالج کو بھی منتقل کردیا گیا ۔ متحدہ ضلع میدک کا میڈیکل اینڈ ڈرگس دفتر سدی پیٹ منتقل کردیا گیا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ دفاتر کا یہاں سے منتقل ہونا ترقی ہے یا تنزلی ؟انہوں نے کہا کہ پدما ریڈی کی غلط پالیسیوں کو لے کر عوام کو تازہ انتخابات کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے تاکہ پدما ریڈی کو اس بار ہرا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلوں سے بی آر ایس اور بھاجپا کے قائدین و کارکنان کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں ۔