میدک کے 200 سے زائد غریب عوام میں رمضان راشن کی تقسیم

   

میدک /10مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک ٹائون کے وارد نمبر 18 گاندھی نگر کے غریب عوام میں سابق چیرمین بلدیہ میدک بٹی جگپتی کی قیادت میں کونسلر بٹی للیتا نے تقریبا 200 سے زائد غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کی جس میں 10 کیلو چاول کے بشمول دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم کی۔ اس موقع پر بٹی للیتا کونسلر ٹی آر ایس نے عوام سے اپیل کی کہ آج مہلک وباء کورونا وائرس سے ساری دنیا پریشانی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اچانک ریاستی و مرکزی حکومتوں کو لاک ڈائون نافز کر نا پڑا جس سے غریب اور مزدور پیشہ عوام کو کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کو دیکھ کر غریبوں کی مدد کی جارہی ہے گاندھی نگروارڈنمبر 18 میدک ٹائون کا ایک سلم علاقہ ہے جہاں پر غریب اور فقراء کی کثیر تعداد رہتی ہے ۔ کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ تک حکومت کے رہنما یانا خطوط پر مکمل عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے حکومت کا تعاون کریںاور زیادہ تر گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیں ۔اس موقع پر بٹی جگپتی سابق چیرمین بلدیہ میدک ٹی آر ایس قائد بٹی ودئے جناب محمد ، محمدمولانا ،مولا ذاکر کے علاوہ عوام نے شرکت کی ۔