میدک : یکساں سیول کوڈ کے خلافکل شعور بیداری اجلاس

   

میدک /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید عنایت اللہ کی اطلاع کے مطابق جمعیتہ علماء ضلع میدک کے زیر اہتمام 7 جولائی جمعہ کو بعد نماز مغرب بمقام مسلم میناریٹی فنکشن ہال اعظم پورہ میدک ، تمام دینی ملی ، سیاسی ، سماجی ، رفاہی ، فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران و ائمہ و صدور مساجد و نظمائے مدارس کا کل جماعتی مشاورتی اجلاس بعنوان تحفظ شریعت یکساں سیول کوڈ و شعور بیداری مہم مولانا جاوید علی حسامی کی زیر سرپرست ، حافظ محمد فہیم ا لدین منیری نائب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا کی صدارت و نائب قاضی میدک حافظ خواجہ معزالدین کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی نوجوان مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیتہ علماء کاماریڈی و الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی شرکت کریں گے ۔