میرا حریف ابھی بچہ ہے : وجیندر

   

پناجی : ہندوستانی پروفیشنل باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے کہا ہے کہ آرٹش لوپسن طویل قامت حریف ہیں لیکن وہ ہنوز بچہ ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میرا ناقابل تسخیر ریکارڈ مزید آگے بڑھے گا۔ وجیندر اور روسی باکسر لوپسن کے درمیان جمعہ کو یہاں مقابلہ ہوگا۔ اِس مقابلہ کے لئے دونوں ہی باکسروں کی گوا آمد ہوچکی ہے۔ وجیندر نے اِس مقابلہ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حریف باکسر قد میں یقینا زیادہ ہیں لیکن اِس کا رنگ میں کوئی اثر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ لوپسن کا 6 فٹ 4 اِنچ ہے اور وہ اِس مقابلے کے لئے پُرعزم ہے تو دوسری جانب وجیندر اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر میں 13 ویں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔وجیندر نے کہاکہ حریف کا قد زیادہ ہے لیکن میں کامیابی کیلئے پُرعزم ہے۔