میرٹھ میں بریانی کے ٹھیلے پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ

   

سنگیت سوم سینا کے صدر سمیت 30 افراد کے خلاف کیس درج
میرٹھ: بریانی کے ٹھیلے پر لوٹ مار اور توڑ پھور، سنگیت سوم سینا کے صدر سمیت 30افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے میرٹھ میں سنگیت سوم سینا کے صدر سچن کھٹیک سمیت 30 لوگوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سردھنا کے اہم راستے پر بریانی کا ٹھیلہ ہٹانے کو لے کر سنگیت سوم سینا کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی ۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی مخالفت کی ، جس پر ماحول کشیدہ ہوگیا اور بعد میں پولیس نے توڑپھوڑ کرنے والے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔