میرپیٹ میں خاتون چوکیدار کا قتل

   

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون چوکیدار کا قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد کی جانب سے اس خاتون چوکیدار پوچماں کی نعش کو جلانے کی کوشش کی گئی تاہم مقامی عوام کی چوکسی سے قاتل فرار ہوگئے ۔ اطلاع کے بعد پولیس کے عہدیدار میرپیٹ میں واقع انڈو امریکن اسکول مقام واردات پہونچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق میرپیٹ چندرا نگر میں واقع انڈو امریکن اسکول گذشتہ دو سال سے بند پڑا ہے اور پوچماں یہاں چوکیدارتھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع