میری عزیز ہندوستانی۔ مودی اور بی جے پی کی ”گھنٹا لوجی گیان“پر توجہہ نہ دیں۔ مہربانی کرکے میرے لئے تالیاں مت ماریں

,

   

ایک ڈاکٹر کا پوسٹ کافی وائیرل ہورہا ہے جو 22مارچ سے قبل کا ہے
میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میں ایک روز کے بعد اپنے لئے آپ سے تالیاں میں نہیں چاہوں گی۔ پچھلے دو دہوں سے میں مریضوں کا علاج کرتی ہوں میں کروونا وائرس کے اس مشکل وقت میں بھی اپنی خدمات کو جاری رکھوں گی میرے لئے 22مارچ کے روز تالیاں نہ بجائیں‘

اس کے بجائے ایک ذمہ داری شہریوں کے طور پر بنیادی حق کا استعمال کرتے ہوئے میں چاہتوں کی گے آپ لوگ مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ آفات سماوی راحت فنڈس کی اجرائی اور میڈیکل امداد کی حکمت عملی تیار کریں۔

وہ سردار پٹیل کے لئے جو مجسمہ تیار کئے ہیں اس سے دوگنا زیادہ فنڈس کی ضرورت ہے۔آپ کے پیسوں کے ساتھ جن کارپوریٹس اور صنعت کاروں کو انہوں نے بھاگنے دیا ہے‘

اب ان کی باری ہے وہ ملک کے ان مشکل حالات میں آگے ائیں اور لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔اعلان کریں کہ جو رقم سونے اور چاندی کی شکل میں لوٹی گئی ہے اور تروپتی پدمنابھن شرڈی اور سیدی ونائیک پوری منادر میں رکھی ہوئی ہے اس کا ان مشکل حالات میں استعمال کریں۔کم سے کم تالیاں بجانے کے بجائے‘ جو کچھ بھی حالات مں ہوں‘ میں نہیں چاہتی ہوں کہ آپ میرے لئے تالیاں بجائیں۔

ڈاکٹر منیش بنگار(سینئر کنسلٹنٹ گیس ٹرولوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ ہیپٹالوجسٹ‘ حیدرآباد‘ انڈیا)

یہ پوسٹ 22مارچ2020سے قبل پوسٹ کیاگیاتھا جو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہا ہے اور اس پوسٹ پر کافی دلچسپ تبصرہ جاری ہیں