نئی دہلی: ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ (ایم ایم ایم ڈی) مہم ملک بھر میں امرت کلش یاترا کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ۔ پورے ہندوستان تک پہنچنے والی اس پہل کا مقصد ملک کے ہر گھر تک پہنچنا ہے ۔ اہمیت کی حامل ایک مشترکہ کوشش کے تحت مختلف وزارتیں، ریاستی حکومتیں، نہرو یووا کیندر سنگٹھن، زونل کلچرل سینٹرز، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، ہندوستانی ڈاکخانے ، میٹی اور کول، گاؤں اور بلاک کی سطح پر ہر گھر سے مٹی اکٹھا کرنے کے یادگاری کام میں سرگرم عمل ہیں۔ یہ مشترکہ پہل اس حوصلہ افزا نشانے کو حاصل کرنے کی ان کی لگن کو واضح کرتی ہے ۔ کمیونٹی کی خدمت اور ملک کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کے زونل ثقافتی مراکز ملک بھر کے دیہی علاقوں میں اس مہم کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے اور بہتر رسائی کے لیے ثقافتی پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ 3800 سے زیادہ بلاکس پہلے ہی میری ماٹی میرا دیش مہم کا اہتمام کر چکے ہیں اور اس پروگرام میں لوگوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔