حیدرآباد 7جون (یواین آئی)اے پی کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے کہا میری گاڑیوں کے قافلہ سے عوام کو مشکلات ہورہی ہیں، اسی لئے عہدیدار متبادل راستہ میری گاڑیوں کے قافلہ کے لئے تلاش کریں۔جگن جنہوں نے حال ہی میں وزیراعلی کے عہدہ کا حلف اٹھایا، کہا کہ تاڑے پلی میں واقع ان کی قیام گاہ سے گناورم میں واقع ایرپورٹ کو روانگی کے دوران ان کی کاروں کے قافلہ کے سبب عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ ان کی روانگی کے دوران ٹریفک کو روکا جارہا ہے جس سے سڑک سے گذرنے والی ٹریفک کے لئے مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔اس راستہ کے متبادل کو تلاش کرنے کی انہوں نے پولیس کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی۔