میرے بارے میں چیف منسٹر کے ریمارکس افسوسناک: راجندر

   

حیدرآباد /10 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جلسہ میں میرے بارے میں ریونت ریڈی نے گمراہ کن بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکاجگیری سے میرے تعلق پر ریونت ریڈی نے سوال اٹھایا ۔ راجندر نے کہا کہ وہ کسی علاقہ یا ذات پات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ 22 برسوں میں تلنگانہ کے فرزند کے طور پر عوام نے مجھے آشیرواد دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے خود اپنا محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلے وزیر فینانس کے طور پر بجٹ پیش کرنے کا انہیں اعزاز ہے۔ راجندر نے کہا کہ سیاسی سفر میں انہوں نے کسی شخص پر ذاتی ریمارکس یا تنقید نہیں کی۔ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوکر شخصی الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔1