میرے والد کا اغواء کیا گیا : پاکستانی جہدکار: گلالائی

   

اسلام آباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسانی حقوق کی جہدکار گلالائی اسمعیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے ان کے والد کا کچھ لوگوں نے اغواء کرلیا جو ملیشیا کی طرح کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق انہیں گھسیٹتے ہوئے ایک گاڑی تک لے جایا گیا اور بعدازاں جسمانی اذایتیں بھی دی گئیں۔ گلالائی اسمعیل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ یہ بات انتہائی شرمناک ہیکہ لوگ ہائیکورٹ کی عمارت میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔