سری نگر: میر واعظ عمر فاروق نے سال نو کی آمد پر پوری دنیا میں امن و سکون اور خوشی و خوشحالی قائم ہونے کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے ۔موصوف میر واعظ نے چہارشنبہ کے روز ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہ شمسی سال نو 2025 کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور سکون قائم کرے ۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے ۔ ہم تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی عوام کے دکھوں کے خاتمہ کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہر مظلوم کو سہارا عطا کرے ۔