میر پیٹ میں خاتون کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ 30 سالہ رینوکا جو شوہر سے علحدگی کے بعد سرینواس نامی شخص سے لیونگ ریلیشن میں تھی۔ مشتبہ انداز میں خاتون فوت ہوگئی۔ سرینواس نظام آباد کا ساکن ہے جو مہینہ میں دو مرتبہ رینوکا سے ملنے آتا تھا۔ میر پیٹ پولیس نے بتایا کہ رینوکا ونائیک نگر علاقہ میں رہتی تھی۔ سرینواس اکثر اپنے ساتھی روی کے ہاتھوں اخراجات کیلئے رینوکا کو رقم روانہ کرتا تھا۔ آج جب روی رینوکا کے مکان پہنچا تو خاتون نے خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رینوکا نے دو سال قبل شوہر سرینو سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور سرینواس کے ساتھ بغیر شادی ازدواجی تعلقات سے جڑ گئی تھی۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔