نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے میزورم میں پل کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے ورنج وغم کا اظہارکیاہے ۔وزیراعظم نے ہلاک ہونے والے ہرفرد کے رشتہ دارکو دولاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 50ہزارروپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پرپوسٹ کیا؛’’میزورم میں پل کے حادثے سے دکھ ہواہے ۔جنھوں نے اپنے عزیزوں کو کھویاہے ان سے اظہارتعزیت کرتاہوں ۔زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہوں۔بچاؤکاکام جاری ہے اورمتاثرین کو ہرممکن مددفراہم کی جارہی ہے ۔ہلاک ہونے والے ہرفرد کے رشتہ دارکو پی ایم این آرایف سے دولاکھ روپے کی مدد دی جائے گی ۔زخمی ہونے والوں کو 50ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔