مینجمنٹ کی آن لائن ٹریننگ کا پروگرام شروع

   

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے لوگوں میں منیجمنٹ کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے ۔فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے اس کے لئے ایک ماڈیول تیار کیا ہے جو انٹیگریٹیڈ آن لائن ٹریننگ پورٹل بنایا ہے جو وزارت کی دکشا پلیٹ فارم پر موجود ہے ۔یہ پورٹل ڈاکٹروں، نرسوں، صحت سے وابستہ اہلکاروں، سرکاری افسران، پولس اہلکاروں، انڈین اسکاؤٹ گائڈ، راشٹریہ یووا کیندر، این سی سی وغیرہ کے لئے کارآمد ہوگا۔