مین پوری میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف،مالک گرفتار

   

مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری کے بیبر تھانہ علاقے کے گرام بیل پور خاص میں پولیس نے اتوار کو چھاپہ مار کر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف کیا ہے ۔ فیکٹری مالک کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ایس پی ونود کمار نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ بیبر ایم ایس بھاٹی نے پولیس فورس کے ساتھ بیل پور خاص میں ایک مقام پر چھاپے ماری کر غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری کو پکڑا ہے ۔ فیکٹری مالک منالال ولد کلیان سنگھ کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے فیکٹری سے 8طمنچے ، پونیا و بندوق برآمد کیا ہے ۔ فیکٹری سے اسلحہ بنانے والے اوزار برآمد کیا گیا ہے ۔ایس پی نے بتایا کہ ضلع میں مجرمین کے خلاف کاروائی لگا تار جاری رہے گی۔ لوک سبھا الیکشن میں کسی کو کسی بھی قسم کی گڑبڑی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔