کولکاتا : تقرری گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے آج ریاستی وزیر سوجیت بوس کے گھر آج صبح چھاپہ مارا ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے صبح 7 بجے کے قریب لیک ٹاؤن میں وزیر کے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا۔ مرکزی فورسز نے ریاستی وزیر کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے ۔اس کے علاوہ ای ڈی جمعہ کی صبح میونسپلٹی میں تقرری بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں دو دیگر مقامات پر بھی چھاپہ مارا ۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تاپس رائے اور شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے ترنمول کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ تاپس برہانگر سے ممبر اسمبلی ہیں۔ ای ڈی نے بوبازار میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔دوسری طرف سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے کونسلر ہیں۔ اس سے پہلے سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے ای ڈی کے افسران کی ایک ٹیم ویراتی کے خلیساکوٹا گاؤں میں واقع اس کے گھر میں داخل ہوئی۔ سبودھ کے گھر کے قر ب و جوار میں مرکزی فورسز تعینات ہیں۔