میٹرو ریل کے ملازمین احتجاج سے دستبردار ، ڈیوٹی سے رجوع

   


ملازمتوں سے برطرف کردینے کا انتباہ ، صرف میٹرو ریل میں مفت سفر کا مطالبہ قبول
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل کے ملازمین ہڑتال سے دستبردار ہو کر ڈیوٹی سے رجوع ہوگئے ۔ تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایل بی نگر ۔ میاں پور کوریڈور میں خدمات انجام دینے والے تقریبا 100 ملازمین نے احتجاج کیا تھا ۔ منگل کو امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن چہارشنبہ کو ناگول میٹرو ڈپو پر ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا ۔ امیر پیٹ پر حیدرآباد میٹرو ریل کے عہدیداروں کے ساتھ ہوئی احتجاجی ملازمین کی بات چیت ناکام ہوگئی ۔ ملازمین کے ڈیمانڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے سے عہدیداروں نے انکار کردیا جس پر ملازمین نے ناگول پر اپنا احتجاج درج کروایا تھا ۔ تاہم عہدیداروں نے کوئی مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا جس سے احتجاجی ملازمین مایوس ہوگئے ۔ اسی تناظر میں جمعرات کو امیر پیٹ اسٹیشن پر تینوں کورویڈورس میں کام کرنے والے 525 آپریٹرس نے مہا دھرنا کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ تاہم اطلاع ملنے پر ایچ ایم آر کے عہدیداروں نے متعلقہ ایجنسی کے ذریعہ آپریٹرس کو ڈیوٹی سے رجوع نہ ہونے پر ملازمتوں سے برطرف کردینے کا انتباہ جاری کیا گیا ۔ جس پر آپریٹرس نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر کم از کم میٹرو ریل میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا عہدیداروں سے مطالبہ ، عہدیداروں کی جانب سے اس مطالبہ کو قبول کرنے ملازمین احتجاج سے دستبردار ہو کر ڈیوٹی سے رجوع ہوگئے ۔۔ ن