میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

   

لکھنؤ، یکم جون (آئی اے این ایس) لکھنؤ میں ایک نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر مانسی کی سسرال میں مشتبہ حالات میں موت کے بعد پولیس نے شوہر سمیت اس کے خاندان کے چھ افراد کے خلاف جہیز کے لیے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مانسی جوکانپور کی رہائشی تھی، نے 2024 میں ساگر راجپوت سے شادی کی تھی۔ مقتولہ کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شادی میں نقد رقم، گھریلو سامان اور تحائف دینے کے باوجود سسرال والے مطمئن نہیں تھے اور مسلسل کار سمیت مزید جہیزکا مطالبہ کررہے تھے۔ مانسی کو جہیز کی کمی پر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا تھا۔ موت کی اطلاع ، جسے ابتدا میں خودکشی قراردیا گیا، تاہم اہلِ خانہ نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔