میڈیکل شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

   

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) علاقہ رین بازار کمہارواڑی میں ایک میڈیکل شاپ میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خدمت فارما میڈیکل اسٹور میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا، بعدازاں مغلپورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن کو طلب کیا گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔