حیدرآباد 11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل و ڈینٹل کورسس میں زمرہ بی کے تحت مقامی امیدواروںکو 75 فیصد تحفظات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اورجسٹس وجئے بھاسکر ریڈی نے سماعت کی جس میں حکومت کے احکام کو چیلنج کیا گیا ۔ حکومت نے میڈیکل و ڈینٹل کورس میں مقامی طلبہ کو 75 فیصد نشستیں الاٹ کرنے قانون میں ترمیم کی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کا یہ فیصلہ دستور کی دفعات 14 ، 15 ، 19 اور 371D کے خلاف ہے۔ سابق میں ایسے فیصلوںکو عدالت سے کالعدم کیا گیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت دو ہفتہ بعد مقرر کی ہے۔ر