حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کے تحت میڈی گڈہ بیاریج کے پلرس کو نقصانات سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی ہوگئی۔ کانگریس قائد جی نرنجن نے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گذار نے میڈی گڈہ بیاریج میں ناقص تعمیرات کا شبہ ظاہر کیا اور اس معاملہ کی جانچ کی اپیل کی۔ مہادیوپور پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی۔ درخواست گذار نے بتایا کہ پلرس کے زمین میں دھنس جانے سے ڈیم کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے اس بارے میں عہدیداروں نے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے دو ہفتوں بعد آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ر