میڑچل میں خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں پولیس نے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلی ہے جو جھاڑیوں میں پائی گئی۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو اس خاتون کی شناخت ہوسکی۔ بتایا جاتاہے کہ30 تا35 سال درمیان عمر کی ایک خاتون جو بظاہر تعمیری مزدور دکھائی دیتی ہے گندی بستی کے علاقہ میں اس کی نعش جھاڑیوں سے دستیاب کرلی گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کا کل رات قتل کردیا گیا ہے اس کے سرپر شناخت مٹانے کی خاطر وزنی پتھر ڈال کر نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔