میکرون کوایک شخص نے انڈا دے مارا

   

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کے دورہ کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔ فرانس کے صدر میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورہ پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈا صدر میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔واضح رہیکہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔